سرینگر13جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں وکشمیر میں علیحدگی پسندوں کی جانب سے طلب ہڑتال کے پیش نظر حکام نے وادی میں قانون و انتظام برقرار رکھنے کیلئے آج شوپیاں میں کرفیو اور کشمیر کے کئی حصوں میں پابندی لگا دی ہے۔پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ قانون برقرار رکھنے کیلئے احتیاطا جنوبی کشمیر کے شوپیاں شہر میں کرفیولگایاگیاہے۔انہوں نے کہا کہ سری نگر کے سات پولیس تھانہ تحت علاقوں میں لوگوں کی سرگرمیوں پر پابندی ہے۔ایسی ہی پابندی اننت ناگ، پلوامہ، کولگام اضلاع اور شوپیاں کے باقی حصوں میں لگایاگیاہے۔افسر نے بتایا کہ شمالی کشمیر میں سوپور اور ہدواڑا شہروں میں لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد ہے اور وادی کے باقی حصے میں زیادہ تعداد میں سیکورٹی فورسزکوتعینات کیاگیاہے۔